پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا: محمود الرشید

پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا: محمود الرشید
پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا: محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پیر تک نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے معاملہ طے پاجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ان کی کچھ نئے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، 2 نام اپوزیشن اور 2 حکومت نے دیے ہیں ، ناموں کے بارے میں اپنی لیڈر شپ سے بات ہوگی، پہلے جو نام چل رہے ہیں یہ نام ان سے ہٹ کر ہیں۔ حکومتی ارکان کے ساتھ پیر کو دوبارہ ملاقات میں معاملہ طے پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے 2 ناموں میں سے ایک نام موزوں تھا جبکہ میں نے جو 2 نام دیے ان میں سے ایک کی حکومت نے تعریف کی۔