لارڈز ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،166رنز کی برتری حاصل کرلی

لارڈز ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،166رنز کی برتری حاصل کرلی
لارڈز ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،166رنز کی برتری حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر350رنز بناتے ہوئے166رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے دن کے   کھیل کے اختتام پرکریز پرمحمد عامر 19جبکہ محمد عباس بغیر کوئی رنز بنائے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نیٹ آن کر دیو، تائے دی لاش۔۔۔“ پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ نے ”معجزہ“ کر دکھایا، پی ٹی سی ایل والوں سے بالکل مفت میں وہ کام کروا دیا جو پاکستانی پیسے دے کر بھی نہیں کروا پاتے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز 50 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 87 کے مجموعی سکور پر حارث سہیل 39 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد اظہر علی اور اس شفیق نے ٹیم کے مجموعے کو119تک پہنچایا تاہم اظہر علی اپنی نصف سنچری بنانے کے بعداینڈرسن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بناتے ہوئے 84رنز بنائے خسارہ ختم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو19رنز کی برتری دلادی۔اسد شفیق نے 59رنز بنائے اور ان کاشکارسٹوکس نے کیا،کپتان سرفراز احمد ناکام رہے انہوں نے محض9رنز بنائے ان کی وکٹ بھی سٹوکس کے حصے آئی۔اس کے بعد بابر اعظم شاندار اننگ کھیلتے ہوئے کلائی پر گیند لگنے سے میدان سے باہر چلے گئے ۔فہیم اشرف اور شاداب نے ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں قیمتی 72رنز بنائے ،شاداب نصف سنچری بنانے کے بعد سٹوکس کا شکار بنے جبکہ فہیم اشرف اینڈرسن کے ہاتھوں بولڈ ہوئے انہوں نے 37رنز کی اننگ کھیلی۔حسن علی بغیرکھاتے کھولے پویلین لوٹے گئے ۔دن کے اختتام تک محمد عامر19جبکہ محمد عباس بغیر کوئی رنزبنائے کریز پرموجودہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور سٹوکس نے 3،3 جبکہ براڈ اور ووڈ کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔

گزشتہ روز پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق 12 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہو گئے تھے جس کے بعد حارث سہیل اور اظہر علی نے پاکستان کا مجموعی سکور 50 رنز تک پہنچا دیا تھا۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور قومی باﺅلرز چھائے رہے جن کی عمدہ باﺅلنگ کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم پاکستان کیخلاف اپنے کم ترین سکور 184 پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -