نیوزی لینڈکے کھلاڑی کشمکش کا شکار،دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی اعلان 15دن تک متوقع

نیوزی لینڈکے کھلاڑی کشمکش کا شکار،دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی اعلان 15دن تک ...
نیوزی لینڈکے کھلاڑی کشمکش کا شکار،دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی اعلان 15دن تک متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈکرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب ہی کھلاڑی پاکستان کے دورے سے انکاری نہیں، کچھ سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹور کیلیے تیار جبکہ بعض دبئی میں ہی کھیلنے کے خواہاں ہیں، تاہم حتمی فیصلہ 15 روز کے اندر سیکیورٹی رپورٹ ملنے کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ اور کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن باس ہیتھ ملز دونوں نے ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پلیئرز کی جانب سے اس ٹور پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلیے وہ کھلے ذہن سے چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ملز کہتے ہیں کہ پاکستان کے دورے کے حوالے سے کھلاڑیوں کی آرا منقسم ہے، سب ہی اس ٹور کیخلاف نہیں ہیں، کچھ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی کلیئرنس ملتی ہے تو ان کو کوئی اعتراض نہیں جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ کیا ہم دبئی میں ہی نہیں رک سکتے۔
واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم اس ٹور پر راضی ہوئی تو وہ یکے بعد دیگر دو دن میں دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیل کر واپس لوٹ جائیگی۔

مزید :

کھیل -