A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

لاہور تا کراچی موٹر وے کا پہلا حصہ مکمل،وزیر اعظم 28مئی کو افتتاح کریں گے

لاہور تا کراچی موٹر وے کا پہلا حصہ مکمل،وزیر اعظم 28مئی کو افتتاح کریں گے

مئی 25, 2018 | 18:38:PM

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 28مئی کولاہورتا کراچی موٹر وے کے پہلے حصے کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور تاکراچی موٹر وے کا حصہ پہلا مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح 28 مئی کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔موٹر وے کا یہ حصہ لاہور تا عبدالحکیم تک مکمل کرلیا گیا ہے جس میں آٹھ انٹر چینج رکھے گئے ہیں۔ موٹر وے کے اس حصے میں شرق پور،ننکانہ صاحب،جڑانوالہ،سمندری،رجانہ،پیرمحل اور عبدالحکیم کے انٹر چینج رکھے گئے جس سے وہاں کی مقامی آبادی کو معیاری سفری سہولیات مل سکیں گی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

موٹر وے کا افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی رجانہ انٹر چینج سے کریں گے۔

لاہور عبدالحکیم موٹروے کل 230 کلومیٹر طویل ہے جس  کاآغاز راوی ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو سے ہوتا ہے۔

مزیدخبریں