گزشتہ روز بابراعظم اور اسدشفیق سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلتے رہے لیکن اب اس معاملے کا کیا بنا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

گزشتہ روز بابراعظم اور اسدشفیق سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلتے رہے لیکن اب اس ...
گزشتہ روز بابراعظم اور اسدشفیق سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلتے رہے لیکن اب اس معاملے کا کیا بنا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو آئی سی سی نے اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آدئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے ۔

مزید :

کھیل -