’اس آدمی نے میرا ریپ کیا اور اس دوران وہ مسلسل ہنستے ہوئے میرے۔۔۔‘ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

’اس آدمی نے میرا ریپ کیا اور اس دوران وہ مسلسل ہنستے ہوئے میرے۔۔۔‘ جنسی ...
’اس آدمی نے میرا ریپ کیا اور اس دوران وہ مسلسل ہنستے ہوئے میرے۔۔۔‘ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)جنسی درندے واقعی بہت سفاک اور انسانی جذبات سے محروم ہوتے ہیں۔ یہ جس پر حملہ آور ہوتے ہیں اسے انسان نہیں بلکہ اپنا شکار سمجھتے ہیں اور ان کے انداز و اطوار سے ان کی درندگی عیاں ہوتی ہے۔ امریکا میں ایک ایسے ہی درندے کو عدالتی کٹہرے میں پیش کیا گیا ہے جو خواتین کی عصمت دری کرتا اور اس دوران ہنستا اور قہقہے لگاتاتھا اور روتی تڑپتی خواتین کی تذلیل کرتا تھا۔
میل آن لائن کے مطابق 54 سالہ تھامس گورڈن پر عصمت دری کے تین واقعات کا الزام ہے۔ اس نے دو خواتین کو 2010ءاور 2016ءمیں ایک ہی پارک میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ تیسری خاتون جو کہ پیشے کے اعتبار سے نرس ہے اسے ایک اور جگہ ہوس کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نرس نے پولیس کو بتایاکہ تھامس اس کی عصمت دری کے دوران قہقہے لگاتا رہا اور جب وہ مزاحمت کررہی تھی اور تکلیف کا اظہار کررہی تھی تو وہ اس سے لطف اندوز ہورہا تھا۔ اس کی ہوس کا نشانہ بننے والی نرس کی اس سے ملاقات ڈیٹنگ ویب سائٹ ’پلینٹی آف فش‘ کے ذریعے ہوئی تھی۔ نرس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اس کی نسبت بہت طاقتور تھا اور تمام تر مزاحمت کے باوجود وہ اسے عصمت دری سے باز نہیں رکھ پائی۔ جب متاثرہ نرس سے پوچھا گیا کہ اس دوران اس نے کہاکچھ کہا تو نرس نے جواب دیا ”وہ صرف ہنستا رہا۔“
ایک اور 44 سالہ خاتون کو اس بدقماش شخص نے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس خاتون نے عدالت کو بتایا ”وہ میری عصمت دری کے دوران مجھے گالیاں بکتا رہا اور مجھے فاحشہ اور جسم فروش کہتا رہا۔ اس نے پہلے ہی میرا موبائل فون چھین لیا تھا لہٰذا میں کسی سے رابطہ نہیں کرپائی۔ وہ بعدازاں بھی مجھے ہراساں کرتا رہا اور مجھ پر چلاتے ہوئے مجھے دھمکیاں دیتا تھا۔“
جج لیڈی سکاٹ نے تھامس کو خواتین کے لئے خطرہ قرار دیا اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پہلے بھی اسے جنسی جرائم کے باعث جنسی مجرموں کے رجسٹرڈ پر دستخط کرنے کا حکم جاری کیا جاچکا تھا۔ عدالت نے اس شیطان صفت ملزم کے خلاف ثبوت دستیاب ہونے پر اسے 8 سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔