’میں 6 ماہ کی حاملہ تھی اور اس معروف اداکار نے زبردستی میرا ہاتھ پکڑا اور کہنے لگا۔۔۔‘ خاتون صحافی نے دنیا کے معروف ترین اداکار کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

’میں 6 ماہ کی حاملہ تھی اور اس معروف اداکار نے زبردستی میرا ہاتھ پکڑا اور ...
’میں 6 ماہ کی حاملہ تھی اور اس معروف اداکار نے زبردستی میرا ہاتھ پکڑا اور کہنے لگا۔۔۔‘ خاتون صحافی نے دنیا کے معروف ترین اداکار کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ہالی وڈ ڈائریکٹر ہاروے وائن سٹائن پر لگنے والے جنسی ہراس کے الزامات کی گرد ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ اب مشہور اداکار مارگن فریمن کی باری آگئی ہے جن پر 80سال کی عمر میں متعدد خواتین نے الزام عائد کردیاہے کہ وہ انہیں ہوس کا نشانہ بناچکے ہیں۔ مارگن کی ہوس کا نشانہ بننے والی خواتین میں نمایاں ترین نام امریکی ٹی وی سی این این کی انٹرٹینمنٹ رپورٹر کول میلس کا ہے۔
کول کا کہنا ہے کہ مارگن نے انہیں اس وقت ہراساں کیا جب وہ ایک سال قبل ان کی فلم ’گوئنگ ان سٹائل‘ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی پریس تقریب میں شامل تھیں۔ کول نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں بتایا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں۔ جس وقت انہیں ہراساں کیا گیا اس وقت کمرے میں دیگر کئی افراد موجود تھے جن میں مارگن کے ساتھی اداکار ایلن آرکن اور مائیکل کین بھی شامل تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ مارگن نے انہیں غیر مناسب انداز میں چھوا اور ان کے ہاتھ کو پکڑلیا جسے چھڑانے کی کوشش کے باوجود انہوں نے نہیں چھوڑا۔ خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ اس دوران مارگن نے انہیں قابل اعتراض الفاظ بھی کہے اور ان کے جسم کو اوپر سے نیچے تک ہوس بھری نظروں سے گھورتے رہے۔
کول کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کے فوری بعد اپنے سپروائزر کو بتایا جنہوں نے مشورہ دیا کہ وہ سی این این ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کواس کے بارے میں مطلع کریں۔ اس واقعے کے بعد یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کول مارگن کی فلم کی مزید کوریج نہیں کریں گی۔
کول کا کہنا ہے کہ انہوں نے بعدازاں دیگر کئی خاتون سے رابطہ کیا تاکہ مارگن کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں اور متعدد خواتین نے بتایا کہ انہیں بھی ہراساں کیا جاچکا ہے۔ ان میں سی این این پروڈکشن سٹاف سے وابستہ ایک سینئر عہدیدار خاتون بھی شامل ہیں۔
یہ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آنے کے بعد مارگن کی جانب سے معذرت کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ”جو بھی میرے ساتھ کام کرچکا ہے وہ جانتا ہے کہ میں جان بوجھ کر کسی کی دل آزاری کا سبب بننے والی حرکت نہیں کرتا۔ اگر کسی کو بھی میری وجہ سے پریشانی یا ہتک محسوس ہوئی ہے تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میرا کبھی ایسا ارادہ نہیں تھا۔“