وہ آلہ جسے آپ اپنے جسم کے اس حصے میں ڈال دیں تو آپ کا وزن کم ہونے لگ جاتا ہے
تل ابیب(نیوز ڈیسک)وزن کم کرنے کیلئے کوئی خوراک میںکمی کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی ورزش اور ادویات تجویز کرتا ہے مگر اسرائیلی سائنسدانوں کی بھی سُن لیجئے۔انہوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کر لیا ہے جسے ناک میں ٹھونس کر آپ موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتے ہوں۔ یہ حیرت انگیز آلہ سونگھنے کی صلاحیت کو محدود کرکے وزن میں کمی کرتا ہے۔
دی مرر کے مطابق اسرائیل کے رابن میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں نے ’نوز نوز‘ کے نام سے یہ آلہ تیارکیا ہے جس کی ناک میں موجودگی سونگھنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے جس کے نتیجے میں کھانے کی جانب رغبت کم ہوجاتی ہے۔ سافٹ سلیکون سے بنا یہ آلہ ناک سے ہوا کے گزر کو متاثر نہیں کرتا۔
اس ڈیوائس کو ٹیسٹ کرنے کیلئے 65 موٹے افراد پر استعمال کیا گیا جن میں سے 37کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں کے دوران انہوں نے ا پنے وزن میں کمی محسوس کرنا شروع کردی تھی۔ا س آلے کو استعمال کرنے والے 50 سال سے کم عمر افراد میں وزن کی کمی نمایاں طور پر بہتر تھی۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر ڈرور ڈکر کا کہنا تھا کہ یہ آلہ 50 سال سے کم عمر افراد کے لئے خصوصی طور پر مفید ہے کیونکہ یہ ان کی خوراک کی ترجیحات کو تبدیل کردیتا ہے اور خصوصاً میٹھی اشیاءکی جانب رغبت کو بہت کم کردیتا ہے۔ مجموعی طور پر خوراک کی مقدار کم ہونے اور خصوصاً میٹھے کا استعمال کم ہونے سے جلد ہی وزن میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اگلے ماہ یہ آلہ 89 ڈالر کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔