ان تینوں خو برو لڑکیوں کو پولیس نے ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیا کہ سن کر آپ بھی گھبرا جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی پولیس نے بھتہ خوری کرنے والی لڑکیوں پر مبنی گینگ کو بے نقا ب کر دیاہے اور اس گینگ کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکار کو بھی حراست میں لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سات لڑکیوں پر مشتمل بھتہ خور گینگ کو بے نقاب کر لیاہے جس میں سات لڑکیاں شامل ہیں جبکہ پولیس اہلکار اور دو لڑکے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکیاں پہلے لڑکوں سے دوستیاں کرتی تھیں پھر ان سے ان کی تصاویر مانگتی اور پیسے بھی تاہم بعدمیں ان سے بھتہ بھی طلب کر تی تھیں جبکہ یہ گینگ تاجروں سے بھی بھتہ لے چکا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ گینگ کی دو لڑکیوں کو لیاقت آباد سے گرفتارکر لیا گیاہے ۔