”چیف جسٹس ثاقب نثار نے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے لئے نئی خصوصی عدالت تشکیل دی تھی لیکن ۔۔۔“ کامران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سیاست میں کھلبلی مچا دی

”چیف جسٹس ثاقب نثار نے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے لئے نئی خصوصی عدالت تشکیل ...
”چیف جسٹس ثاقب نثار نے مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے لئے نئی خصوصی عدالت تشکیل دی تھی لیکن ۔۔۔“ کامران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سیاست میں کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے ٹوٹنے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے لئے نئی خصوصی عدالت تشکیل دی تھی لیکن وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ڈیڑھ ماہ سے اس کے قیام کی منظور ی نہیں دے رہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب بھی احتساب عدالت میں پیش ہوتے ہیں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل پیشیاں بھگت رہا ہوں لیکن ڈکٹیٹر مشرف کے خلاف جو مقدمہ قائم کیا گیا تھا اس میں وہ پیش نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک جج کی معذرت کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا لیکن اس کے بعدچیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کانیا بنچ تشکیل دیدیا تھا لیکن اس کی منظوری کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرتی ہے لیکن و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا نوٹیفکیش ڈیڑھ ما ہ سے جاری نہیں کررہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ آگے نہیں بڑھ رہا ۔سینئر تجزیہ کار نے سوال اٹھایا کہ اس بارے اب نواز شریف کیا کہیں گے ؟ جب ان کے مقرر کردہ وزیر اعظم ہی پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت کرنے والے بنچ کی منظوری نہیں دے رہے ۔

مزید :

قومی -