’اس مسجد کو ہڈیوں کی مسجد کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر نبی پاک ﷺ نے ہڈیوں کے ذریعے نماز۔۔۔‘ جانئے تاریخِ اسلامی کا انتہائی انوکھا واقعہ

’اس مسجد کو ہڈیوں کی مسجد کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر نبی پاک ﷺ نے ہڈیوں کے ...
’اس مسجد کو ہڈیوں کی مسجد کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر نبی پاک ﷺ نے ہڈیوں کے ذریعے نماز۔۔۔‘ جانئے تاریخِ اسلامی کا انتہائی انوکھا واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ شہرسے 300 کلومیٹر کی دوری پر الاولیٰ کے علاقے میں وہ قدیم مسجد واقع ہے جس کی اسلامی تاریخ میں اپنی الگ ہی انفرادیت ہے۔ اسے ”ہڈیوں والی مسجد“ کہا جاتا ہے اور اس منفرد نام کی تاریخ بھی بہت دلچسپ ہے۔


تاریخ کی کتابوں سے پتہ چلتا ہے کہ جب نویں صدی ہجری میں حضور ﷺ ایک جنگ کیلئے روانہ ہوئے تو اس مقام پر قبلے کی سمت کی نشاندہی کے لئے انہوں نے ہڈیوں کا استعمال کیا کیونکہ اس جگہ کوئی اور مناسب چیز بروقت دستیاب نہ ہوپائی تھی۔ اس واقعے کی یاد میں بعدازاں اس جگہ ایک مسجد کی تعمیر کی گئی اور اسے ”مسجد العظام“ یعنی ہڈیوں والی مسجد کا نام دیا گیا۔


عرب نیوز کے مطابق ابتدائی طو رپر اس مسجد کی تعمیر پتھروں سے کی گئی تھی تاہم بعدازاں متعدد بار اس کی تعمیر نو ہوئی۔ تاریخ کی متعدد کتابوں اور کئی سائنسی نوعیت کی تحریروںمیں بھی اس مسجد کا ذکر ملتا ہے۔ موجودہ دو رمیں یہ تاریخی مسجد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی توجہ کا بھی مرکز ہے، جو متعدد دیگر تاریخی مساجد کی بھی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام کروا رہے ہیں۔ الاولیٰ کے علاقے میں متعدد تاریخی مقامات موجود ہونے کی وجہ سے سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ اس علاقے کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔