مسلم لیگ ن کا بھیرہ میں ورکرز کنونشن،مریم نواز کاعدم شرکت پر معذرت کا اظہار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے بھیر ہ میں پارٹی ورکرز کنونشن میں عدم شرکت پر معذر ت کااظہار کیاہے۔
میاں صاحب اور میری طرف سے بھیرہ کے بہنوں بھائیوں بزرگوں سے بہت معذرت۔باامر مجبوری آدھے راستے سے واپس جانا پڑا۔پیرحسنات شاہ صاحب سے بھی معذرت pic.twitter.com/yLMqmPQjas
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2018
سوشل میڈیاپیغا م پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور میری طرف سے بھیرہ کے بہنوں ،بھائیوں اور بزرگوں سے معذرت ،مجبوری کی وجہ سے آدھے راستے سے واپس جانا پڑ گیا۔اپنے پیغا م میں انہوں نے پیر حسنات شاہ صاحب سے بھی معذرت کی۔
خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھیرہ میں آج ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی خطاب کرنا تھا ۔
اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جس ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا تھا اس میں کوئی تکنیکی خرابی پیداہونے کی وجہ سے پرواز ممکن نہ ہوسکی۔