وزیراعلیٰ پنجاب نے سول سیکریٹ ، گورنر ہاوس اور وزیراعلیٰ ہاوس کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب سول سیکرٹریٹ،گورنر ہاﺅس اور وزیر اعلی ہاﺅس کے ملازمین کے لئے 50%سپیشل الاﺅنس کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کل شام 5سے تقریباً 6بجے تک پنجاب سول سیکرٹریٹ موجود رہے اور عرصہ دراز سے منظوری کی منتظر اس سمری اور ملازمین کے دیرینہ مطالبے کو حتمی شکل دے دی۔وزیراعلی نے سمری پر دستخط کر کے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ہے۔پنجاب سول سیکرٹریٹ،گورنر ہاﺅس اور وزیر اعلی ہاﺅس کے ملازمین کے لئے 50%سپیشل الاﺅنس ملازمین کو جنوری 2018سے ملے گا۔ملازمین عرصہ دراز سے مذکورہ الاﺅنس کی منظوری کا مطالبہ کر رہے تھے جسے آج وزیراعلی نے منظور کر لیاہے،مذکورہ الاﺅنس سے 7ہزار ملازمین کو فائدہ پہنچے گا، پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدرراجہ سہیل جنرل سیکرٹری غلام غوث،پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان اور دیگر ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملازمین کو مبارکباد دی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ ایک دو روز میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دے گا۔