بابراعظم کلائی پر گیند لگنے سے زخمی ، کیا وہ اب بیٹنگ کر سکیں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کلائی پر گیند لگنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد پیش آیا جب بین اسٹوکس کی 85 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند نوجوان بلے باز کی کلائی پر لگی۔
بابر اعظم جھک کر اس گیند کو چھوڑنا چاہتے تھے تاہم بال قدرے نیچی رہی اور ان کی بائیں کلائی پر جا لگی جس کے بعد پہلے گراونڈ میں ان کو طبعی امداد فراہم کی گئی البتہ درد کی شدت کے پیش نظر انہیں گراو¿نڈ سے باہر جانا پڑا۔بابر اس وقت 68 رنز بیٹنگ کررہے تھے۔
قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈکن بابر کی چوٹ کو آئسنگ کے ذریعے معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے خیال میں بابر کو ایکسرے کی ضرورت نہیں ہے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ضرورت پڑنے پر بابر اعظم بیٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔