وزیر اعظم عمران خان کا خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ہے ،دورہ ایران کے دوران کئے گئے معاہدوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ امیدہے کہ بطور پڑوسی ممالک تعلقات اورمضبوط ہونگے ۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کاپیغام پہنچایا ، ملاقات میں پاکستان اورایران کے درمیان سکیورٹی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور زائرین کی آمدکیلئے نئے پوائنٹس کھولنے پر بھی بات چیت کی گئی ، دونوں رہنماﺅں نے کہ عالمی اور ملکی سطح پر سکیورٹی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔