فرانس میں بم دھماکہ ، 13افراد زخمی ہوگئے ، ملزم کی تصویر جاری

فرانس میں بم دھماکہ ، 13افراد زخمی ہوگئے ، ملزم کی تصویر جاری
فرانس میں بم دھماکہ ، 13افراد زخمی ہوگئے ، ملزم کی تصویر جاری

  


پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے شہر لیون میں دھماکے سے 13افراد زخمی ہوگئے ، دھماکہ ایک بیکری کے سامنے ہوا ہے ، پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہرلیون میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکہ ایک مشکوک پیکٹ میں ہوا جو ایک بیکری کے سامنے رکھا گیا تھا ۔

پولیس نے مشکوک پیکٹ رکھنے والے شخص کی تصویر جاری کردی ہے ، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

مزید : قومی