آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل،شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت28 فروری تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اور سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی، ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہبازشریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے ،شہبازشریف کے وکلا نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹرنے شہبازشریف کو7 جون کاوقت دیاہے،،شہبازشریف کی عدم موجودگی میں بھی ٹرائل رکانہیں،عدالت نے استفسارکیاکہ فائنل تاریخ بتائیں شہبازشریف کب پاکستان آئیں گے؟وکیل شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرزنے برطانیہ میں علاج تجویزکیا، شہبازشریف مستقل استثنیٰ نہیں مانگ رہے صرف 2 ہفتے کی بات ہے۔
نیب وکیل نے کہا کہ شہبازشریف نے بیرون ملک جانے سے پہلے عدالت سے اجازت نہیں لی،شہبازشریف بغیراجازت کیسے ملک سے باہرجاسکتے ہیں؟جج نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کی عدم تعیناتی پر 200 کیسزکاٹرائل رک چکاہے،وکیل نیب نے کہا کہ آشیانہ ریفرنس کے 10 ملزمان عدالت میں موجودہیں،لیکن شہبازشریف کی عدم پیشی پرٹرائل رک چکاہے،عدالت نے شہبازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ، عدالت نے شہبازشریف سے ہدایات لےکروکیل کو 28 مئی کوپیش ہونےکاحکم دیدیا۔