چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے،حمزہ شہباز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے،چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لےکر جانا چاہیے،چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکرعوام کو بتائیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ثبوت بعد میں آتاہے گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے ، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے،یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل وزیراعظم ہیں۔