ٹیکس میں اضافہ کے باوجودرواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد

ٹیکس میں اضافہ کے باوجودرواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل ...
ٹیکس میں اضافہ کے باوجودرواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کر لئے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 82 ارب روپے کے موبائل فونز درآمدکئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 73 ارب 77 کروڑ کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دوسے زائد موبائل فونز لانے پر پابندی اور ٹیکس میں اضافہ کے باوجودموبائل فونز درآمد کرنے کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت زیادہ ہے۔

مزید : بزنس