شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24 کروڑ روپے کا چندہ، وزیراعظم کا اہلیان کراچی سے اظہارِ تشکر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24 کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری قوم کی سخاوت کبھی میرے لئے حیران کن نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد رقم اکٹھا کرکے قرضے ادا کردیں گے۔