کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد،ملزم گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد،ملزم گرفتار
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد کر لی گئی، اے این ایف حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرسے ایک کلو 292 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے، منشیات 26 عدد پلاسٹک پلیٹس میں چھپائی گئی تھی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی