چین کے نائب صدر3 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے نائب صدر وانگ کشان 3 روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان آئیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر26 سے 28 مئی تک پاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے ،چینی نائب صدر وانگ کشان صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی نائب صدر دونوں ممالک میں معاہدوںپر دستخط اور منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔