”چیئرمین نیب کا اپنا کیس احتساب کیسز کی ماں ہے، اب یہ تحقیق کی جائے کہ۔۔۔“ جاوید ہاشمی نے بڑی بات کہہ دی

”چیئرمین نیب کا اپنا کیس احتساب کیسز کی ماں ہے، اب یہ تحقیق کی جائے کہ۔۔۔“ ...
”چیئرمین نیب کا اپنا کیس احتساب کیسز کی ماں ہے، اب یہ تحقیق کی جائے کہ۔۔۔“ جاوید ہاشمی نے بڑی بات کہہ دی

  


ملتان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب دوسروں کا احتساب کر رہے تھے اب ان کا اپنا کیس ان سب احتساب کیسز کی ماں ہے۔ اس کی تحقیق ہونا بہت ضروری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے موہنی روڈ لاہور پر کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی سینئر رہنما جاوید ہاشمی تھے۔

اس موقع پر سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے سامنے آنے والا اسکینڈل اتنا بڑا کیس ہے کہ اس میں وزیراعظم تک گھیرے میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ تحقیق کی جائے کہ اس اسکینڈل کے پیچھے مکمل کہانی کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان