” ہم نے یہ تمام اقدامات کرلیے“ پاکستان نے امریکہ کو بتا دیا

” ہم نے یہ تمام اقدامات کرلیے“ پاکستان نے امریکہ کو بتا دیا
” ہم نے یہ تمام اقدامات کرلیے“ پاکستان نے امریکہ کو بتا دیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے FATF شرائط پر عمل درآمد کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھالینے کے حوالے سے امریکا کو آگاہ کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جمعے کو امریکی سفیر پال ڈبلیو جاہنز نے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کیلئے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مشیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے کلاں اقتصادی استحکام اور معیشت کو دوام بخشنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر امریکی سفیر کو بریفنگ دی۔

انہوں نے ایف اے ٹی ایف پر بین الاقوامی وعدے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے نئے سرے سے قیام اور سرمایہ کاری تعلقات اور نجی شعبے کو ترقی دینے پر مزید توجہ دینے پر زور دیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد