نویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

نویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کا فیصلہ ...
نویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص (اے پی پی) کھپرو میں 9 سال قبل نویں جماعت کی طالبہ زینب بھیو سے اجتماعی زیادتی کرکے وڈیو انٹر نیٹ پر وائرل کرنے والے تین مجرمان کو سزائے موت ایک کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج کھپرو عنایت اللہ بھٹو کی عدالت نے 2010 میں کھپرو کی طالبہ زینب بھیو کو زیاتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والے مجرمان جہانزیب قائم خانی دانش قائم خانی اور وسیم قائم خانی کو موت کی سزا سنادی ہے جبکہ مجرم قائم خانی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے، مقدمہ زینب کے چچاڈاکٹر امین بھیو کی مدعیت میں 2010 میں کھپرو کی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور یہ واقع بھی ہائی پر فائل بن گیا تھا۔