دو سال کے دوران قطر نے کتنے ہنر مند پاکستانیوں کو نوکریاں دیں؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے

دو سال کے دوران قطر نے کتنے ہنر مند پاکستانیوں کو نوکریاں دیں؟ ایسی خبرآگئی ...
دو سال کے دوران قطر نے کتنے ہنر مند پاکستانیوں کو نوکریاں دیں؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ بھی داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطر نے صرف دو سال میں پاکستان کے ہنرمند افراد کو 45 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ اس عزم کا اظہار قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دوحہ کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وعدہ یہ تھا کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر تک کم از کم ایک لاکھ ہنر مند افراد کو قطر میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ قطر کے پاکستان میں متعین سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد