ولی عہد کے بعد سعودی بادشاہ نے بھی مودی کو فون کردیا

ولی عہد کے بعد سعودی بادشاہ نے بھی مودی کو فون کردیا
ولی عہد کے بعد سعودی بادشاہ نے بھی مودی کو فون کردیا

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی اور دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے نریندر مودی کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی سے بھارت ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور عوام کیلئے خوشحالی کے مزید دروازے بھی کھلیں گے۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے فون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل شاہ سلمان کے صاحبزادے محمد بن سلمان نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ محمد بن سلمان نے مودی کی صحت اور تندرستی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو بھارتی عوام کے فیصلے کو ماننا ہوگا۔

مزید : عرب دنیا