پنجاب سے استحصالی نظام اورشخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہدسے ممکن ہوا ،فردوس عاشق اعوان

پنجاب سے استحصالی نظام اورشخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہدسے ممکن ...
پنجاب سے استحصالی نظام اورشخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہدسے ممکن ہوا ،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب سے استحصالی نظام اورشخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہدسے ممکن ہوا ،صوبے میں غربت کم کرنا،پسماندہ علاقوں،زراعت کی ترقی اوربیروزگاری کاخاتمہ ترجیح ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سے استحصالی نظام اورشخصیت پرستی کاخاتمہ عمران خان کی جدوجہدسے ممکن ہوا ،گروتھ سٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات ہرشہری تک پہنچیں گے،انہوں نے کہا کہ گروتھ سٹریٹجی 2023وزیراعظم کے مشن کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صوبے میں غربت کم کرنا،پسماندہ علاقوں،زراعت کی ترقی اوربیروزگاری کاخاتمہ ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے پنجاب کے عوام پرمسلط استحصالی نظام،شخصیت پرستی کاخاتمہ ہوا،صاف پانی فراہمی سمیت تعلیم،صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جائےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور