حنا ربانی کھر کی بہن کے گھر چوری

حنا ربانی کھر کی بہن کے گھر چوری
حنا ربانی کھر کی بہن کے گھر چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) پولیس نے لاہور میں سابقہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی بہن خدیجہ کھر کے گھر مبینہ چوری کے الزام میں 3 ملازمائوں کو منانواں سے حراست میں لے لیا والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹیاں گیارہ سال سے خدیجہ کھر، حنا ربانی کے گھروں میں کام کر رہی تھیں بچیوں پر ظلم کیا جاتا اور چھٹی بھی نہیں دی جا تی بچیاں گھر آئیں تو 3 ماہ پہلے ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث کر دیا گیا تفتیش میں متعلقہ پولیس اور تفتیشی اداروں نے بچیوں کو بے گناہ قرار دیا تھا گرفتاری کے حوالے سے حنا ربانی کھر کے بھائی رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بہنوئی نے چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرایا پولیس مقدمے کی تفتیش کیلئے خود گرفتاریاں کر رہی ہیں۔