انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی کی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش

انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی کی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی ...
انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی کی کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ،کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راہول گاندھی کی پیشکش مستردکردی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق انتخابات میں ناکامی کے بعد راہول گاندھی کی صدارت میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہواجس میں راہول گاندھی نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی،کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راہول گاندھی کی پیشکش مسترد کردی،پارٹی قیادت نے جواب دیا کہ آپ مستعفی ہونے پر بضد ہیں تو اپنا متبادل پیش کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے لوگ سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے 301نشستیں حاصل کیں جبکہ کانگریس صرف50 کے قریب نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی ۔

مزید : بین الاقوامی