”مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے“

”مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے“
”مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے“

  

برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے یہ ہار ہضم کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے حتیٰ کہ کرکٹ سے لگاﺅ رکھنے والے وزراءاور اہم حکومتی شخصیات بھی دلبرداشتہ ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی کرکٹ سے خوب لگاﺅ رکھتے ہیں جنہوں نے افغانستان کے ہاتھوں شکست ملنے پر کچھ ایسا تبصرہ کیا کہ شائقین کرکٹ بھی ان کی ہاں میں ہاں ملانے لگے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے۔۔۔“

فواد چوہدری کی اس ٹویٹ کو ہزاروں افراد نے پسند کیا اور دلچسپ تبصروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا مگر سب سے بہترین اور دلچسپ کمنٹ معروف سپورٹس صحافی مرزا اقبال بیگ نے کیا جنہوں نے آج کل فواد چوہدری اور ان کی وزارت سے چلنے والی ’میمز‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا ”سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کا کوئی حل بتائیں۔“

مزید : کھیل