بیٹی کے غم سے نڈھال کرکٹر آصف علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

بیٹی کے غم سے نڈھال کرکٹر آصف علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی
بیٹی کے غم سے نڈھال کرکٹر آصف علی اس وقت کہاں ہیں؟ مداحوں کیلئے خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے پاکستانی سکواڈ کا حصہ کرکٹر آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ آج کرکٹ ورلڈ کپ سفر کیلئے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعا فاطمہ کیلئے کچھ اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا اور مداحوں سے اس کیلئے دعا اور فاتحہ کیلئے درخواست کی۔

انہوں نے جذباتی انداز میں اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے خصوصاً ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتال کے دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

آصف علی نے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) امریکی قونصل خانے اسلام آباد اور لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی ایمبیسی، مایو کلینک روچسٹر، منی سوٹا میں پاکستانی کمیونٹی، تمام میڈیا اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور آخر میں لکھا کہ ان کی بیٹی کی یادوں کی خوشبو ہمیشہ زندگی میں ان کے ساتھ رہے گی۔

واضح رہے کہ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے مقابلہ کر رہی تھی جسے علاج کیلئے امریکہ منتقل کیا گیا تھا جو وہاں انتقال کرگئی۔بیٹی کو آخری سفر پر روانہ کرنے کیلئے آصف علی انگلینڈ کو دورہ چھوڑ کر پاکستان آئے ہوئے تھے۔

مزید : کھیل