شاہد آفریدی کی کتاب پر پابندی، درخواست کی سماعت ملتوی

شاہد آفریدی کی کتاب پر پابندی، درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔شاہد آفریدی کی کتاب کیخلاف درخواست عبدالجلیل مروت ایڈوکیٹ کی جانب سے 6 مئی کو دائر کی گئی تھی جس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلیے سماعت جمعہ کو ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ کتاب میں خودکش بمبار جیسی قابل اعتراض اصطلاح استعمال کی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ آئین کا آرٹیکل 199 پڑھ کر تیاری کرکے آئیں۔عدالت نے درخواست گزار کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے چھوٹا آدمی کا لفظ استعمال کیا، جبکہ وقار یونس جیسے عظیم بالر کو اوسط معیار کے کپتان اور بدترین کوچ قرار دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ گوتم گھمبیر کیلئے سڑیل جیسے نامناسب، غلط اور بدنامی والے الفاظ کا استعمال کرکے کرکٹ کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔