کوئٹہ دھماکہ،آئی جی سندھ کی پولیس ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کوئٹہ دھماکہ،آئی جی سندھ کی پولیس ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ پشتون آباد مسجد دھماکاکے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہاکہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے،تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے، پیٹرولنگ،پکٹنگ،ناکہ بندی سخت بنانے جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مرکزی مساجد،امام بارگاہوں،نمازتراویح کے دیگر کھلے مقامات کی سیکیورٹی کے لیئے اندرونی حصوں و اطراف میں مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امور کو ٹھوس اورمؤثر بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ سیکیورٹی فرائض پرتعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے۔مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل پرعمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کوبھی ممکن بنایاجائے۔جرائم اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جائے۔سیکیورٹی اقدامات اورپلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی غفلت ولاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔