واٹر بورڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ،4افرادگرفتار

واٹر بورڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ،4افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر بورڈ نے خفیہ اطلاع پر ایک اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مارکر4افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی جونیجو ٹاؤن میں واٹر بورڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ایک اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مارا ہے۔واٹر بورڈ نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے پانی کے نیٹ ورک کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔اس سے قبل گیارہ مئی کو واٹر بورڈ حکام نے کیماڑی کا پانی چوری کرنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کردیا تھا۔کارروائی میں پانی چوری کرنے کے لئے استعمال ہونے والی مشینری جنریٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا جبکہ میٹھے پانی کے کنویں بھی بند کردئیے گئے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق اس سے قبل بھی اس مقام پر کارروائی کی گئی تھی، مگر بااثر افراد نے ایک بار پھر اس واٹرہائیڈرنٹ کو کھول کر مکروہ دھندہ شروع کردیا تھا،کارروائی کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ نے مدد فراہم کرنے پر کراچی پولیس چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔