علی محمد مہر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کنورقطب الدین

علی محمد مہر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کنورقطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے سربراہ کنورقطب الدین نے سابق وزیراعلیٰ سندھ اوروفاقی وزیر سردارعلی محمدخان مہر کی اچانک رحلت کوسندھ کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سردارعلی محمدخان مہر نے عوام کی فلاح وبہبود میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرکرداراداکیا،ان کی رحلت سے پیداہونے والاخلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ سردارعلی محمدخان مہر ایک شفیق،ملنساراور انسان دوست شخصیت تھے۔راجپوت راہنماؤں نے سردارعلی محمدمہر کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔