آئی سی سی ورلڈکپ، آج کن بڑی ٹیموں کے درمیان وارم میچ کھیلے جائیں گے؟ صحیح معلومات جانئے

آئی سی سی ورلڈکپ، آج کن بڑی ٹیموں کے درمیان وارم میچ کھیلے جائیں گے؟ صحیح ...
آئی سی سی ورلڈکپ، آج کن بڑی ٹیموں کے درمیان وارم میچ کھیلے جائیں گے؟ صحیح معلومات جانئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں آج تیسرا وارم اپ میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ساﺅتھمپٹن میں جبکہ چوتھا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، عثمان خواجہ، گلین میکس ویل، ایلکس کیری، شون مارش، مارکوس سٹوئنس، کین رچرڈسن، نتھن لیون، مچل سٹارک، پیٹ کومنز، ایڈم زامپا، نتھن کولٹرنیل اور جیسن بیرونڈوف شامل ہیں۔

میزبان انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، جیسن روئے، ٹام کیورن، عادل راشد ، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں۔

میگا ایونٹ میں بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھون، وجے شنکر، کیدر جادھیو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، محمد شامی، جسپریت بمرا، بھوینشور کمار، لوکیشن راہول، دنیش کارتھک، کلدیپ یادیو اور یوزویندرا چھاہل شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل، کولن منرو، مارٹن گپٹل، راس ٹیلر، ہینری نکولس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساﺅتھی، میٹ ہینری، کولن دی گرینڈہوم، ٹام لاتھم اور ایش سودھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل