جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق صدر آصف زرداری 29 مئی کو دوبارہ طلب

جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق صدر آصف زرداری 29 مئی کو دوبارہ طلب
جعلی اکاﺅنٹس کیس،سابق صدر آصف زرداری 29 مئی کو دوبارہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو 29 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا، آصف زرداری کو پاور پروجیکٹ اور غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 29 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ، آصف زرداری کو پاور پروجیکٹ اور غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں دوبارہ طلب کیاگیا ہے، آصف زرداری کونیب اولڈہیڈکوارٹرزمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سابق صدر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیب نے بلاول بھٹو کو بھی جے وی اوپل کیس میں 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔