افغان ٹیم کے جب 151 رنز پر 2 کھلاڑی آﺅٹ تھے تو انضمام الحق، مکی آرتھر اور وسیم اکرم اکٹھے بیٹھے کیا کر رہے تھے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

افغان ٹیم کے جب 151 رنز پر 2 کھلاڑی آﺅٹ تھے تو انضمام الحق، مکی آرتھر اور وسیم ...
افغان ٹیم کے جب 151 رنز پر 2 کھلاڑی آﺅٹ تھے تو انضمام الحق، مکی آرتھر اور وسیم اکرم اکٹھے بیٹھے کیا کر رہے تھے؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  


برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ اس شکست پر خاصے غم و غصے کا شکار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی یہ میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا جن کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ قومی شائقین کرکٹ اور بھی غصے میں آ جائیں گے کہ جنہیں شکست کی فکر کرنی چاہئے، وہ کیا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہدف کے بیٹنگ کرتے ہوئے جب 2 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے، اس وقت انضمام الحق، مکی آرتھر اور وسیم اکرم کو ایک ساتھ بیٹھے دکھایا گیا اور سب ہی یہ دیکھ کر حیران پریشان رہ گئے کہ تینوں کسی بات پر قہقہے لگانے پر مصروف ہیں۔

مزید : کھیل