حقائق جھوٹ نہیں بولتے،ن لیگ کواپنے کئے پرشرم آنی چاہئے،عمر ایوب کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

حقائق جھوٹ نہیں بولتے،ن لیگ کواپنے کئے پرشرم آنی چاہئے،عمر ایوب کا مریم نواز ...
حقائق جھوٹ نہیں بولتے،ن لیگ کواپنے کئے پرشرم آنی چاہئے،عمر ایوب کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حقائق جھوٹ نہیں بولتے،ن لیگ کواپنے کئے پرشرم آنی چاہئے،ن لیگ کاتوانائی منصوبوں کاکریڈٹ لینامضحکہ خیزہے،سابق حکومت کی کارکردگی اچھی تھی توگردشی قرضہ 450 ارب کیسے بڑھا؟۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کاتوانائی منصوبوں کاکریڈٹ لینامضحکہ خیزہے،ن لیگ دورکے منصوبے مہنگی ایل این جی اورکوئلے پرمنحصرتھے،عمرایوب نے کہا کہ ن لیگ نے سستی بجلی کے منصوبے نظراندازکئے،ن لیگ نے بجلی کاترسیلی نظام بہترکیانہ ہی ٹرانسمیشن لائنزکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت کی کارکردگی اچھی تھی توگردشی قرضہ 450 ارب کیسے بڑھا؟،226 ارب کاحساب کون دےگاجوعوام سے چھپاکرخرچ کیا،انہوں نے کہا کہ 226 ارب کے اخراجات بعدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کاسبب بنے،حقائق جھوٹ نہیں بولتے،ن لیگ کواپنے کیے پرشرم آنی چاہئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد