بھارت میں انتخابات، سابق اداکارہ جیا پرادا الیکشن ہار گئیں

بھارت میں انتخابات، سابق اداکارہ جیا پرادا الیکشن ہار گئیں
بھارت میں انتخابات، سابق اداکارہ جیا پرادا الیکشن ہار گئیں

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے بعد بی جے پی اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، حالیہ انتخابات میں کئی شوبز ستاروں نے بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور کامیابی سمیٹی لیکن ریاست اترپردیش کے شہر رامپور سے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ٹکٹ سے خود کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے سیاستدان اعظم خان کے خلاف الیکشن لڑنے والی سابق اداکارہ جیا پرادا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ جیا پرادا خود کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے خلاف الیکشن جیت جائیں گی لیکن انتخابی نتائج نے جہاں تجزیہ نگاروں کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، وہیں جیا پرادا کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق رامپور کے حلقے سے جیا پرادا نے 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، تاہم اس باوجود وہ انتخابات ہار گئیں۔ان کے سب سے بڑے حریف اعظم خان نے 5 لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد جیا پرادا نے اپنی شکست کا ذمہ دار پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو دے دیا۔اپنی شکست پر  جیا پردا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے ان کے حریف کے ساتھ مل کر ان کی شکست کا منصوبہ بنایا،  وہ اپنی مرکزی قیادت کی اپنی شکست کی منصوبہ بندی بنانے والے مقامی رہنماؤں کی شکایت اور شکست کی پلاننگ کرنے والے مقامی رہنماؤں کو سزا دینے کا مطالبہ کریں گی۔

خیال رہے کہ اعظم خان مسلسل رامپور حلقے سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے آ رہے ہیں، وہ اس بار منتخب ہونے والے 22 مسلمان امیدواروں میں سے ایک ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ   اعظم خان نے ہی جیا پرادا کو سیاست میں متعارف کرایا تھا اور ابتدائی طور پر وہ ان کی پارٹی کا ہی حصہ تھیں، اہم بعد ازاں وہ دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئیں۔ماضی میں جیا پرادا خود کو سیاست میں متعارف کرانے والے اعظم خان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا چکی ہیں اورلوک سبھا انتخابات سے قبل ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ  ان پر تیزاب سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے 2009 میں انتخابات کے دوران جیا پرادا کی برہنہ تصاویر بھی لیک کردی تھیں۔

مزید : تفریح