مائیکل کلارک بھی بابراعظم کے گرویدہ ہو گئے، انہیں کیا خطاب دیدیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے

مائیکل کلارک بھی بابراعظم کے گرویدہ ہو گئے، انہیں کیا خطاب دیدیا؟ جان کر آپ ...
مائیکل کلارک بھی بابراعظم کے گرویدہ ہو گئے، انہیں کیا خطاب دیدیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو ’پاکستان کا کوہلی‘ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے ہیں جنہوں نے نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی۔

مائیکل کلارک کو بابراعظم کی یہ عمدہ بیٹنگ پسند آ گئی جس پر انہوں نے بلے باز کو ”پاکستان کا ویرات کوہلی“ قرار دیدیا ہے، بابر اعظم نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے جبکہ میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بلے باز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید : کھیل