خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی، وہ کام کرنے کا حکم آگیا جو کوئی اور صوبہ نہ کرسکا

خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی، وہ کام کرنے کا حکم آگیا جو کوئی اور صوبہ نہ ...
خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی، وہ کام کرنے کا حکم آگیا جو کوئی اور صوبہ نہ کرسکا

  


پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کی حکومت نے پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں، بائوڈیگریڈیبل مٹیریل کے بغیرپلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی ہوگی۔محمود خان نے کہا کہ پلاسٹک بیگز امپورٹ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، پلاسٹک بیگز سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کوخراب کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے سیاحتی مقام مہوڈنڈ کالام میں نئی تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پلاسٹک بیگز کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے۔ ان بیگز کے ڈی کمپوز ہونے والے کئی صدیاں لگتی ہیں۔اسی باعث دنیا بھر میں پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2019 کو وفاقی حکومت نے 14 اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور