سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ،نیب کی تفتیشی ٹیم پیر کونوازشریف سے تحقیقات کریگی

سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ،نیب کی تفتیشی ٹیم پیر کونوازشریف ...
سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا معاملہ،نیب کی تفتیشی ٹیم پیر کونوازشریف سے تحقیقات کریگی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی گاڑیاں ذاتی استعمال کرنے کے معاملہ پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیرکونوازشریف سے تحقیقات کرےگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے معاملے پر نیب کی تفتیشی ٹیم پیرکونوازشریف سے تحقیقات کرےگی،نیب ٹیم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کرےگی،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اورمریم نوازنے استعمال کیں،جرمنی سے 33 بلٹ پروف گاڑیاں غیرقانونی خریدی گئیں،بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے تھیں، 33 میں سے 20 گاڑیاں نوازشریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ہائی سیکیورٹی گاڑیوں کی انکوائری میں شاہدخاقان عباسی کابیان قلمبندکیا جاچکا ہے ،انکوائری میں فوادحسن فواد،سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور