شہبازشریف فیملی کے اثاثوں میں اضافے کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف فیملی کے اثاثوں میں اضافے کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ اورسلمان شہبازنے 2007سے 2018 تک 15 کمپنیاں بنائیں،سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادوں نے کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی،شہبازشریف 2003 میں18اعشاریہ 378ملین اثاثوں کے مالک تھے،2017 تک شہبازشریف کے اثاثے 411اعشاریہ 540 ملین تک جاپہنچے۔
نیب نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سلمان شہباز 2003 میں2اعشاریہ 039ملین اثاثوں کے مالک تھے،سلمان شہبازکے اثاثے 2017 تک 2اعشاریہ 696بلین ہوگئے،نیب کا کہناہے کہ شہبازشریف فیملی کے اثاثوں میں 15 سال کے دوران ہزارگنااضافہ ہوا،نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف برطانیہ میں 4 مہنگے فلیٹس کے مالک ہیں،شہبازشریف فلیٹس کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔