رمضان المبارک میں دن بھر بھوک اور پیاس پر قابو پانے کے 11 آسان طریقے

رمضان المبارک میں دن بھر بھوک اور پیاس پر قابو پانے کے 11 آسان طریقے
رمضان المبارک میں دن بھر بھوک اور پیاس پر قابو پانے کے 11 آسان طریقے

  

لاہور(ویب ڈیسک) بعض علاقوں میں روزے کا دورانیہ18 گھنٹوں سے بھی زیادہ ہے اور موسم گرما میں روزہ داروں کیلئے بھوک پیاس برداشت کرنا مزید مشکل ہوچکا ہے ، درجہ حرارت کےبڑھ جانے کی صورت میں جسم سے کافی نمکیات اور چکنائی نکل جاتی ہے لیکن کچھ ایسی کھانے پینے کی چیزیں ہیں جن کے استعمال سے آپ بھوک اور پیاس پر کسی حدتک قابو پاسکتے ہیں۔ 

ویب سائٹ "Bold Sky" کے حوالے سے العربیہ نے ایسے 11 سادہ  طریقے بتاتے ہیں جو  آپ کی مشکلات کو  بآسانی ختم کر سکتے ہیں۔ 

1۔ ریشے سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

سحری میں ریشے سے بھرپور غذائیں مثلا چنے، لوبیا اور دالیں کھانا رمضان میں دن بھر بھوک پر قابو پانے کا ایک مثالی طریقہ ہے۔ اس طرح 31% تک سیرابی کا احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح ریشے سے بھرپور سالم اناج کھانے سے بھی بھوک کا احساس کم کیا جا سکتا ہے۔

2۔ پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

غذائی نظام میں مزید پروٹین کا اضافہ زیادہ طویل عرصے تک بھوک کا احساس نہ ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ان غذاؤں میں چکنائی سے پاک سرخ گوشت، سویابین کی مصنوعات، پھلیاں، مٹر، انڈا اور چھنا ہوا دہی (Greek Yogurt) شامل ہے۔

3۔ صحت بخش روغنیات

زیتون کے تیل، ایواکاڈو، خشک میوہ جات اور بیجوں میں پائے جانے والے صحت بخش روغنیات زیادہ دیر تک سیرابی کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ ان کے سبب fetty cells متحرک ہو کر Leptin ہارمون خارج کرتے ہیں جس سے بھوک کا احساس کم ہو جاتا ہے۔

4۔ کھانے سے پہلے پانی یا شوربہ پینا

کئی تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی یا ایک پیالہ شوربہ پی لینے سے آپ کو زیادہ دیر تک سیرابی کا احساس باقی رہ سکتا ہے۔اسی طرح صبح کے سحری میں سبز چائے کا قہوہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

5۔ کھانے سے پہلے سلاد سے آغاز کریں

تحقیقی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ کھانے سے پہلے ایک بڑی پلیٹ سلاد کھاتے ہیں اُن کو کم مقدار میں سلاد کھانے والوں کے مقابلے میں 12% کم حرارے حاصل ہوتے ہیں۔ سلاد سے سیرابی کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ جسم کو مطلوب پانی کی بڑی مقدار فراہم کرتے ہیں۔

6۔ کیفین سے پاک کافی کا استعمال

سائنس دان اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کیفین سے پاک کافی (decaf coffee) پینے سے پیپٹڈ ہارمون کا اخراج زیادہ ہو جاتا ہے۔ یہ سیرابی کا احساس دلانے کا ذمے دار ہارمون ہے۔

7۔ گہری بھوری چاکلیٹ

ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق گہری بھوری چاکلیٹ کا ٹکڑا کھانے سے بھوک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کا سبب مذکورہ چاکلیٹ میں پایا جانے والا فیٹی ایسڈ ہے جو ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اور اس سے سیرابی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔

8۔ افطار اور سحری کے درمیان ہلکی پھلکی غذائیں کھانا

افطار سے لے کر سحری تک درمیان میں صحت بخش ہلکی غذائیں کھانے سے سیرابی کا زیادہ بہتر احساس پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان غذاؤں میں گاجر، مونگ پھلی، سیب کی چٹنی اور Tortilla Baked Chips شامل ہیں۔

9۔ ادرک

صحت کے لیے ادرک کے کئی فوائد ہیں جن میں سرفہرست یہ کہ ادرک بھوک کے احساس کو دباتا ہے۔

10۔ تناؤ اور تھکن سے دُور رہنا

زیادہ تھکن کے نتیجے میں کورٹیزول ہارمون کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس ہارمون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کھانے کی شدید خواہش پیدا کرنے کا ذمے دار ہے۔

11۔ سُست روی سے کھانا

ڈاکٹروں اور غذائی ماہرین کے مطابق انسان کا کسی بھی وقت کا کھانا 20 منٹ کے دورانیے سے کم پر مشتمل نہیں ہونا چاہیے ،،، تا کہ انسانی دماغ کو یہ پیغام پہنچ جائے کہ آپ کا معدہ واقعی بھر چکا ہے۔ اس واسطے ہدایت کی جاتی ہے کہ کھانے کو سست روی سے کھانا چاہیے تا کہ آپ کے سیراب ہونے کا احساس زیادہ دیر تک باقی رہے۔

مزید : Ramadan Page /Ramadan News /تعلیم و صحت