وزیراعظم تلہ گنگ کے تھانہ سٹی پہنچے تو ایس ایچ او سے کیا منگوایا اور پھر کیا کچھ کیا؟ خبر آ گئی
تلہ گنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان سرگودھا اور خوشاب کے بعد ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے تھانہ سٹی پہنچے جہاں انہوں نے تھانے کی حوالات میں بند قیدیوں سے خصوصی گفتگو کی اور حاضر یوں کا ریکارڈ بھی خود چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان تلہ گنگ کے تھانہ سٹی پہنے اور ایس ایچ او سے روزنامہ منگوا کر چیک کیا جبکہ تھانے میں درج مقدمات کی مثلیں بھی انہیں پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے تھانوں میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کچھ قسطیں مکمل ادا نہ کرنے اور کچھ چوری کے چکر میں ضبط کی گئی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی موٹر سائیکلیں یا گاڑیاں نیلام نہیں کرتے، تو انہیں بتایا گیا کہ جی! انہیں نیلام کر دیا جاتا ہے۔