پلانٹ فار پاکستان، ایک درخت کا ایک روپیہ

پلانٹ فار پاکستان، ایک درخت کا ایک روپیہ
پلانٹ فار پاکستان، ایک درخت کا ایک روپیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ بھاشا ، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب رکھ رہی ہے۔
حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ تمام علاقوں کو مساوی طریقے سے ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، سکھر سے حیدر آباد سڑک کی تعمیر دسمبر سے شروع کریں گے، بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے بارے میں بتایا کہ حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب روپے مختص کر رہی ہے ۔