ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کی بھی بری طرح شکست ،نیوزی لینڈ نے پاکستانیوں کا غم غلط کردیا

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کی بھی بری طرح شکست ،نیوزی لینڈ نے ...
ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کی بھی بری طرح شکست ،نیوزی لینڈ نے پاکستانیوں کا غم غلط کردیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں سے بھارت کوبری طرح شکست دے کر ٹورنامنٹ کے لیے اپنی بہترین تیاری دنیا کو دکھا دی ۔کیویز نے بھارتی ٹیم کو محض 179رنز پر آوٹ کر کے مطلوبہ ہدف 37.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیوی باولر ٹرینٹ بولٹ نے ابتداءمیں ہی بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا اور دونوں اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون کو 2,2سکور پر آوٹ کیا ۔کپتان ویرات کوہلی بھی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور صرف 18سکور بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد کیل راہول 6،ہردیک پانڈیا 30،دھونی 17،کارتک 4جدیجہ 54،بھویش نر کمہار 1اور کلدیپ یادیو 10سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4اورنیشم نے 3جبکہ ٹم سودی ،گرینڈ ہوم ،فروگوسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ میں بھی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں کو بری طرح ایکسپوز کیا ۔کیوی بلے باز گپٹل 22،ولیمسن 67،ٹیلر 71اور منرو 4سکور بنا کر آوٹ ہوئے ا ور اس طرح نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔

مزید : کھیل