کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منفرد فارمولہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے بجائے نوٹس کے ذریعے کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جو بے نامی ایکٹ لایا گیا ہے اس کے تحت اثاثے ضبط اور سزا ہو سکتی ہے۔ ہمارا بنیادی فلسفہ کاروباری افرادکااعتمادبحال کرناہے کاروباری افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری طبقے کو ٹیکس ادائیگی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی اورکسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا ، چھاپوں کے بجائے نوٹس کے ذریعے کاروباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔